حیدرآباد۔30۔جنوری(اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے سنگھ نے آج کہا کہ اسمبلی اجلاس میں تلنگانہ بل
کو مسترد کردینے سے مراد تلنگانہ بل کی شکست نہیں ہے۔ انہوں نے آج نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے معاملہ میں اسمبلی کے رول کا اختتام عمل میں آیا۔